اردو کتب برائے مطالعہ

click image to read the book

Shadow
Slider

کامیابی کی راہیں مجلس اطفال الاحمدیہ جرمنی کا تیار کردہ تعلیمی نصاب ہے جو کہ مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان کے 1967ء سے شائع کردہ اطفال کے نصاب کے عین مطابق ہے۔حضرت خلیفۃ المسیح کی ہدایات کے مطابق واقفین نو کے لئے اپنی ذیلی تنظیموں کے نصاب پر عبور حاصل کرنا از بس ضروری ہے۔ اس نصاب کی تیاری سے وقف نو کے نصاب کو یاد کرنے میں سہولت ہو سکتی ہے کیونکہ یہ نصاب واقفین نو کے نصاب سے بھی خاصی مطابقت رکھتا ہے۔ تمام واقفین نو کو ان کتب سے تیاری کر کے ذیلی تنظیموں کے امتحانات کی بھرپور تیاری کرنی چاہیئے اور ان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنی چاہیئے۔

حصہ اوّل اطفال کے نصاب ’’ستارہ اطفال‘‘ پر مبنی ہے جو کہ مزید دو حصوں میں تقسیم کیا گیاہے ۔

7تا 8سال کے لئے

  1.  کلمہ طیبہ مع ترجمہ
  2. پانچ بنیادی ارکان اسلام
  3.  طفل کا وعدہ     
  4.  وضو کا طریق
  5. نمازوں کی تعداد اور نام        
  6. نماز کی اہمیت اور فوائد
  7.  نماز باترجمہ                    
  8. نماز کے آداب
  9.  اسمائے حسنیٰ      
  10. اللہ تعالیٰ ۔چند معلومات
  11.  آنحضرت ﷺ کا نام              
  12. حضرت مسیح موعودؑ کا نام
  13. نظمیں
  14.  عربی قصیدہ (5 اشعار)

8تا 9سال کے لئے

  1.  اذان اوراذان کے بعد کی دعا
  2. وضو کے مسائل
  3. تیمم                                       
  4. رکعات کی تعداد
  5. مسجد کے آداب              
  6. اسلام
  7. چھ ارکان اسلام               
  8. قرآن کریم ناظرہ
  9. اسمائے حسنیٰ                   
  10. حدیث (1-10)
  11. سیرت آنحضرت ﷺ               
  12. حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ
  13. سیرت حضرت مسیح موعودؑ                  
  14. حضرت خلیفۃ المسیح الاولؓ
  15. نظمیں
  16. عربی قصیدہ (6تا 15)

click image to read the book

Shadow
Slider

کامیابی کی راہیں مجلس اطفال الاحمدیہ جرمنی کا تیار کردہ تعلیمی نصاب ہے جو کہ مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان کے 1967ء سے شائع کردہ اطفال کے نصاب کے عین مطابق ہے۔حضرت خلیفۃ المسیح کی ہدایات کے مطابق واقفین نو کے لئے اپنی کے نصاب پر عبور حاصل کرنا از بس ضروری ہے۔ اس نصاب کی تیاری سے وقف نو کے نصاب کو یاد کرنے میں سہولت ہو سکتی ہے کیونکہ یہ نصاب واقفین نو کے نصاب سے بھی خاصی مطابقت رکھتا ہے۔ تمام واقفین نو کو ان کتب سے تیاری کر کے ذیلی تنظیموں کے امتحانات کی بھرپور تیاری کرنی چاہیئے اور ان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنی چاہیئے۔

کامیابی کی راہیں (حصہ دوم) اطفال کے نصاب ’’ہلال اطفال‘‘ پر مبنی ہے جو کہ مزید دو حصوں میں تقسیم کیا گیاہے ۔

9تا 10سال کے لئے

  1.  طریق اقامت               
  2. مسائل نماز با جماعت
  3. قرآن باترجمہ ۔چار سورتیں    
  4. نماز جنازہ
  5.  اسمائے حسنیٰ    
  6. احادیث( 11تا 20)
  7.  سیرت حضرت عمر فاروق  ؓ           
  8. حضرت خلیفۃ المسیح الثانیؓ
  9.  مجلس اطفال الاحمدیہ کے شعبہ جات           
  10. تاریخ احمدیت
  11. نظمیں            
  12. عربی قصیدہ (16تا 25 )
  13. کھانے کے آداب

10تا 11سال کے لئے

  1.  نماز کے مسائل     
  2. نماز جمعہ
  3. سترہ آیات با ترجمہ
  4. قرآن باترجمہ
  5. سورتیں
  6.  اسمائے حسنیٰ (10صفاتی نام) 
  7. حدیث (21-30)
  8. سیرت حضرت عثمان بن عفانؓ          
  9. سیرت حضرت علیؓ
  10. حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ                       
  11. حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ
  12.  تاریخ احمدیت              
  13. گھر کے آداب
  14.  نظمیں        
  15. عربی قصیدہ (26-40)

click image to read the book

Shadow
Slider

کامیابی کی راہیں مجلس اطفال الاحمدیہ جرمنی کا تیار کردہ تعلیمی نصاب ہے جو کہ مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان کے 1967ء سے شائع کردہ اطفال کے نصاب کے عین مطابق ہے۔حضرت خلیفۃ المسیح کی ہدایات کے مطابق واقفین نو کے لئے اپنی کے نصاب پر عبور حاصل کرنا از بس ضروری ہے۔ اس نصاب کی تیاری سے وقف نو کے نصاب کو یاد کرنے میں سہولت ہو سکتی ہے کیونکہ یہ نصاب واقفین نو کے نصاب سے بھی خاصی مطابقت رکھتا ہے۔ تمام واقفین نو کو ان کتب سے تیاری کر کے ذیلی تنظیموں کے امتحانات کی بھرپور تیاری کرنی چاہیئے اور ان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنی چاہیئے۔

کامیابی کی راہیں (حصہ سوم) اطفال کے نصاب ’’قمر اطفال‘‘ پر مبنی ہے جو کہ مزید دو حصوں میں تقسیم کیا گیاہے ۔

11تا 12سال کے لئے

  1.  نماز باترجمہ  
  2. نماز عیدین
  3.  قرآن باترجمہ
  4. سورتیں     
  5. اسمائے حسنیٰ
  6. احادیث(31تا 40) 
  7. صداقت حضرت مسیح موعود ؑ
  8.  صحابہ آنحضرت ﷺ
  9. صحابہ حضرت مسیح موعودؓ
  10.  صحاح ستہ     
  11. تاریخ احمدیت
  12.  ماں باپ کی اطاعت       
  13. مجلس کے آداب
  14. نظمیں   
  15. عربی قصیدہ (41تا55 )

12تا 13سال کے لئے

  1.  نماز باترجمہ     
  2. نماز قصر، نماز جمع، نماز سفر
  3.  قرآن باترجمہ         
  4. سورتیں  
  5. اسمائے حسنیٰ
  6.  سنت و حدیث     
  7. احادیث( 40تا 31)
  8. صحابہ آنحضرت ﷺ    
  9. صحابہ حضرت مسیح موعودؓ
  10.  تاریخ احمدیت            
  11. سکول اور پڑھائی کے آداب
  12.  نظمیں           
  13. عربی قصیدہ (56-70)
  14.  دعائیں
  •                    قرآنی دعائیں
  •                    آنحضرت ﷺ کی دعائیں
  •                    حضرت مسیح موعود ؑ کی دعائیں

 

click image to read the book

Shadow
Slider

آنحضرت ﷺ کی سیرت اور سوانح پر آج تک ہزاروں کتابیں لکھی گئی ہیں لیکن حضرت مرزا بشیر احمد صاحبؓ کی تصنیف سیرت خاتم النبیین ﷺ اس لحاظ سے منفرد اور ممتاز ہے کہ اس میں تمام واقعات کی صحت کا مدار سب سے اوّل قرآن کریم اور دوسرے نمبر پر صحاح ستہ پر رکھا گیا ہے۔ اس کتاب میں تاریخی مواد کے علاوہ آج کل زیر بحث آنے والے بہت سے مسائل مثلاً جمع و ترتیب قرآن کریم، معجزہ کی حقیقت، جہاد بالسیف، غیر مسلموں سے رواداری، جزیہ، غلامی، عورتوں کے حقوق، تعدد ازدواج، شادی اور طلاق کے متعلق اسلامی قوانین اور اسلام کی عادلانہ جمہوری طرزِ حکومت پر سیر حاصل بحث بھی کی گئی ہے۔ سیرت خاتم النبین ﷺکا موجودہ ایڈیشن ان تین جلدوں پر مشتمل ہے جو1920ء، 1931ء اور 1949ء میں شائع ہوئی تھیں۔ اس طرح یہ مجموعہ آنحضرت ﷺ کی پیدائش سے قبل عرب کے حالات سے لے کر 7ہجری تک کے واقعات پر مشتمل ہے۔ اس کتاب کے 846صفحات ہیں۔

واقفین نو کے لئے آنحضرت ﷺ کی سیرت اور سوانح کا مطالعہ از حد ضروری ہے اور اس کے لئے یہ کتاب بہترین ہے۔ حضرت مصلح موعود خلیفۃ المسیح الثانیؓ نے اس کتاب کے بارہ میں فرمایا ’’ میں سمجھتا ہوں کہ رسول کریم ﷺ کی جتنی سیرتیں شائع ہو چکی ہیں ان میں سے یہ بہترین کتاب ہے۔ اس تصنیف میں ان علوم کا پَر تو ہے جو حضرت مسیح موعودؑ کے ذریعہ حاصل ہوئے۔ اس کے ذریعہ ان شاء اللہ اسلام کی تبلیغ میں آسانی پیدا ہو جائے گی۔‘‘

حضرت مرزا بشیر احمدصاحبؓ نے اس کتاب کا مقصد خود ان الفاظ میں تحریر فرمایا ہے کہ’’ اس کتاب کی تصنیف سے میری غرض یہ ہے کہ مسلمان نوجوانوں کو جو عموماً آنحضرت ﷺ کے حالات زندگی اور ابتدائی اسلامی تاریخ سے بالکل بے خبر ہیں مختصر طور پر عام فہم اور سادہ مگر دلچسپ پیرایہ میں صحیح حالات سے واقف کیا جائے۔۔۔یہ ایک نہایت تکلیف دہ منظر ہے کہ ہمارے نوجوان دیگر اقوام و مذاہب کے بادشاہوں اور مدبروں کے حالات سے تو واقف ہیں اور ان کی سوانح عمریاں پڑھتے ہیں مگر اپنے آقا اور مقتداآنحضرت ﷺ کے حالات زندگی سے قطعاً   ناواقف ہیں۔‘‘

click image to read the book

Shadow
Slider
یہ کتاب حضرت خلیفۃ المسیح الثانیؓ کی تصنیف لطیف ہے۔ یہ کتاب جو 121صفحات پر مشتمل ہے اس کا پہلا ایڈیشن 1924ء کو شائع ہوا۔ اس کتاب کا دوسرا ایڈیشن 1953ء میں ’’سیرت خیرالرسلﷺ‘‘ کے نام سے بھی شائع ہوا۔ حضرت مصلح موعودؓ نے بڑے محتاط اور مستندطریقے سے سیرت آنحضرت ﷺ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا ہے اور یہ مختصر سیرت صرف بخاری جیسی معتبر کتاب سے لی گئی ہے۔ اس کے بارہ میں خود حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں’’ باوجود اس کے کہ صرف بخاری کی احادیث سے جو اصح الکتب ہے میں نے یہ سیرت اختیار کی ہے پھر بھی اختصار پر اختصار سے کام لیا ہے اور اس کو صرف رسول کریم ﷺ کی سیرت کا ایک باب سمجھنا چاہیئے ورنہ اس بحرِ بے کنار کو عبور کرنا تو کچھ آسان نہیں۔ چونکہ پیاروں کی ہر ایک بات پیاری ہوتی ہے اور ان کی شکل و شباہت، چال ڈھال اور لباس و خوردونوش کا طریق بھی دلکش اور محبت افزا ہوتا ہے اس لئے ابتداء میں مَیں انہی باتوں کو بیان کروں گا۔ سیرت کے ساتھ اگر صورت اور عادات بھی مل جاویں تو آدمی آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔‘‘ اسوۂ رسول ﷺ تمام انسانوں کے لئے نمونہ ہے اس لئے واقفینِ نو کا اپنی تعلیم و تربیت کے لئے اس کا مطالعہ ازحد ضروری ہے۔

click image to read the book

Shadow
Slider

یہ 500 احادیث پر مشتمل کتاب ہے جو آسان اردو میں لکھی گئی ہے۔ اس کے 174 صفحات ہیں احادیث مبارکہ کے ذریعہ آنحضرت ﷺ کے اعلیٰ اخلاق کو ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ چونکہ تربیتی امور کو سامنے رکھ کر لکھی گئی ہے اس لئے یہ صرف اردو زبان میں ہے اور عربی ٹیکسٹ اس میں شامل نہیں کیا گیا۔ یہ کتاب ایسے دلچسپ انداز میں لکھی گئی ہے کہ ایک مرتبہ پڑھنا شروع کریں تو بند کرنے کو جی نہیں چاہتا۔ واقفین نو کا اپنی تعلیم و تربیت کے لئے اس کا مطالعہ از حد ضروری ہے۔

click image to read the book

Shadow
Slider
حضرت مسیح موعود بانئ سلسلہ عالیہ احمدیہ کی سیرت و سوانح کا مطالعہ ہم سب کے لئے انتہائی اہم اورضروری ہے۔ نہ صرف ہمارے علم اور معلومات کے لئے بلکہ عمل وایمان کی مضبوطی کے لئے بھی۔ اس سلسلہ میں حضرت مصلح موعودؓ کی یہ تصنیف لطیف بہت اہم کتاب ہے۔ 96صفحات پر مشتمل یہ مختصر لیکن جامع خوبصورت کتابچہ مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان نے شائع کیا ہے۔ اس تصنیف کے بارہ میں خود حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں ’’ چونکہ احمدیہ جماعت کی روزمرہ ترقی اور اطرافِ عالم میں پھیلنے والی لہر کو دیکھ کر بہت سے لوگوں کو جو اس کے حالات سے آگاہ ہوں لیکن بوجہ مجبوری کے وہ مفصل کتاب کو نہیں دیکھتے اس لئے میں نے چاہا کہ ایک ایسا رسالہ لکھ دوں جس میں مختصر طور پر اس سلسلہ اور اس کے بانی کے حالات درج ہوں تا کہ طالبان حق کے لئے وہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ماتحت رہنما کا کام دے اور مزید تحقیق کے لئے ان کے دلوں میں تحریک پیدا کرے اور آسمانی بادشاہت میں داخل ہونے والوں کے لئے راستہ صاف کرے۔ اس مختصر ٹریکٹ میں مندرجہ ذیل امور پر روشنی ڈالی جائیگی۔  بانئ سلسلہ احمدیہ کے حالات، اسکی سیرت، اس کا دعویٰ ، اسکی پیشگوئیاں، اس کا کام، اسکے بعد اس کے قائم کردہ سلسلہ کے حالات۔۔۔‘‘
 

click image to read the book

Shadow
Slider

کہانی اور افسانے کے انداز میں لکھی گئی سیرت آنحضرت ﷺ کے موضوع پر یہ ایک دلچسپ کتاب ہے جو پیارے آقا حضرت محمد مصطفی ﷺ کی پیدائش سے قبل کے واقعات سے لے کر نبوت کے آغاز تک کے واقعات کو سمیٹے ہوئے ہے۔ اتنی آسان اردو میں لکھی گئی ہے کہ اردو زبان میں زیادہ مہارت نہ رکھنے والے احباب بھی اس سے بہت فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ بچوں کو رات سونے سے پہلے کہانی کے انداز میں پیارے آقا ﷺ کے حالات سنانے کے لئے بہترین کتاب ہے۔

click image to read the book

Shadow
Slider
آنحضرت ﷺ کی 40احادیث پر مبنی یہ خوبصورت مجموعہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحبؓ کی تصنیف ہے۔ 118صفحات پر مبنی اس کتابچے میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحبؓ نے چالیس احادیث کے بہترین انتخاب کے علاوہ اس میں حدیث کی اقسام، تعریف، بیان کرنے کے طریق، راویوں کی اقسام اور حدیث اور سنت میں فرق کو بھی شامل کیا ہے۔ جن مقاصد کو سامنے رکھتے ہوئے حضرت میاں صاحبؓ نے یہ کتابچہ تحریر فرمایا اس بارہ میں وہ خود تحریر فرماتے ہیں’’ خدا جانتا ہے کہ اسی محبت رسول کے جذبہ کے ماتحت میں نے یہ رسالہ لکھا ہے تا اگر خدا کو منظور ہو تو اس کے پڑھنے والوں کے دلوں میں اس کی محبت کی چنگاری پیدا ہو جو ہر نیک عمل کی روح اور ہر اعلیٰ خلق کی جان ہے اور وہ اپنے محبوب آقاکے ارشادات کو دلی شوق و ذوق سے سنیں اور اپنے لئے حرزِ جان بنائیں اور خود میرے واسطے بھی وہ بخشش اور مغفرت اور شفاعتِ رسول کا موجب ہو آمین یا ارحم الراحمین‘‘ اس کتاب کے بارہ میں آپؓ مزید لکھتے ہیں’’یہ حدیثیں حدیث کی مشہور اور مستند کتابوں سے لی گئی ہیں اور ہر حدیث کے نیچے اس کا سلیس اردو ترجمہ لکھ کر مختصر تشریح بھی درج کر دی ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ اگر مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں ان چالیس حدیثوں کو یاد کر کے اور ان کے معانی کو اپنے ذہنوں میں محفوظ کر کے ان پر عمل کریں اور ان سے فائدہ اٹھائیں تو ان شاء اللہ ان کے لئے اور ان کے گھروں کے لئے برکت اور رحمت اور مغفرت کا موجب ہو گا۔ چالیس کا عدد اس لئے اختیار کیا گیا ہے کہ ایک تو وہ قرآن شریف میں تکمیل کی علامت کے طور پر بیان ہوا ہے اور دوسرے ایک حدیث میں ہمارے آقا ﷺ فرماتے ہیں کہ جو شخص میری امت کی اصلاح اور بہبودی کی غرض سے میری (کم از کم) چالیس حدیثیں محفوظ کر لے گااللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن ایک عالمِ دین اور فقیہہ کی صورت میں کھڑا کرے گا اور میں اس کے لئے خدا کے حضور شفاعت کرنے والا اور اس کے ایمان کا گواہ ہوں گا۔‘‘

click image to read the book

Shadow
Slider

101صفحات پر مشتمل یہ مختصر لیکن جامع خوبصورت کتابچہ مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان نے شائع کیا ہے۔سیرت النبیؐ کے موضوع پر یوں تو بہت سی کتب موجود ہیں لیکن بچوں اور نوجوانوں کے لئے خاص طور پر پیش کی جانے والی کتاب بہت سادہ زبان میں ہے۔ اس میں آنحضرت ﷺ کی سیرت کے بے شمار پہلوؤں میں سے 42 منتخب پہلوؤں کو احادیث کی روشنی میں واقعات کی صورت میں بیان کیا گیا ہے۔

click image to read the book

Shadow
Slider

خدا تعالیٰ کی ہستی کے متعلق ابتداء ہی سے شیطان انسان کے دل میں وساوس اور شبہات پیدا کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔ اس زمانہ میں بھی مختلف کتب بازار میں ایسی دستیاب ہیں جن میں دہریت کا پرچار کیا جا رہا ہے اور بعض کو تو بہت مقبولیت حاصل ہے۔
حضرت مرزا بشیر احمد صاحبؓ کی 255صفحات پر مشتمل یہ کتاب ’’ہمارا خدا‘‘ خدا تعالیٰ کی ہستی کے بارہ میں اٹھنے والے کئی سوالات کے جوابات فراہم کرتی ہے۔ مثلاً خدا نظر کیوں نہیں آتا؟ خدا کے متعلق تحقیق کیوں کی جائے؟ فلسفۂ جدید کیوں ٹھوکر کا موجب بن رہا ہے؟ کیا خدا تعالیٰ کا عقیدہ توھم پرستی کا نتیجہ ہے؟ اور کیا مذہب دنیا میں جنگ و جدال کا موجب بن رہا ہے؟ وغیرہ۔
حضرت مرزا بشیر احمد صاحبؓ نے ان سوالات کے جوابات دینے کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے کے فوائد بھی بیان فرمائے ہیں اور دہریت کے اثر کے تحت اٹھنے والے دلائل کی تردیدبھی بیان فرمائی ہے۔ آخر میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خدا تعالیٰ کی ہستی کے موجود ہونے کے بارہ میں اقتباسات بھی پیش فرمائے ہیں۔ خدا تعالیٰ کی ہستی کے بارہ میں یقین حاصل کرنا اور دھریوں کی طرف سے اٹھنے والے سوالوں کا جواب دینے کے لئے واقفین نوکو اس کتاب کا مطالعہ کرنا چاہیئے۔

click image to read the book

Shadow
Slider

یہ تصنیفِ لطیف حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اکتوبر 1902ء میں تحریر فرمائی۔ اس زمانہ میں حضور علیہ السلام کی پیشگوئیوں اور الہامات کے مطابق طاعون کی وبا پھیلی ہوئی تھی اور ہزاروں افراد مر رہے تھے۔ حکومت کی طرف سے ایک علاج یعنی خاص ٹیکا کی تحریک کی جا رہی تھی۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی اس تحریک کی حمایت کی لیکن فرمایا کہ وہ احمدی جو اسلامی تعلیم پر پوری طرح کاربند ہیں ان کو یہ ٹیکا نہیں کروانا چاہیئے کیونکہ خدا تعالیٰ کا ایک خاص وعدہ جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے تھا کہ جو بھی آپ کے دار میں ہوں گے وہ بچائے جائیں گے۔ یہ ایک بہت بڑا نشان تھا کہ کسی احمدی نے بھی اس وبا سے وفات نہیں پائی۔ نیز حضور ؑ نے احمدیت کی تعلیم کے بارہ میں بھی لکھا کہ وہ کون سی تعلیم ہے جس پر عمل کر کے انسان طاعون سے بچ سکتا ہے۔ احمدیت کی اصل تعلیم کو جاننے کے لئے اس کتاب کا مطالعہ از حد ضروری ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس کتاب کے آخر پر تحریر فرماتے ہیں ’’ یہ تمام نصائح جو ہم لکھ چکے ہیں اس غرض سے ہیں کہ تا ہماری جماعت خدا تعالیٰ کے خوف میں ترقی کرے اور تا وہ اس لائق ہو جاویں کہ خدا کا غضب جو زمین پر بھڑک رہا ہے وہ ان تک نہ پہنچے اور تا ان طاعون کے دنوں میں وہ خاص طور پر بچائے جائیں۔۔۔۔ سو تم کوشش کرو کہ خدا کے پیارے ہو جاؤ تا تم ہر ایک آفت سے بچائے جاؤ۔‘‘

click image to read the book

Shadow
Slider

یہ کتاب تقریباً 330سوالات اور جوابات پر مشتمل ہے جو مختلف موضوعات پر اکٹھے کئے گئے ہیں۔ اس میں شامل مضامین میں خداتعالیٰ، اسلام، قرآن مجید، آنحضرتﷺ، احادیث، صحابہؓ اور بزرگانِ اسلام، تاریخ احمدیت، عہد حضرت مسیح موعودؑ ، خلفاء احمدیت وغیرہ شامل ہیں۔ اس میں وہ تمام بنیادی اور ضروری معلومات شامل کی گئی ہیں جو ایک وقف نو کو جاننی چاہیئے۔ اس لحاظ سے ان سوالات کا مطالعہ اور ان کو زبانی یاد کرنا ہر وقف نو کے لئے بہت ضروری ہے۔

click image to read the book

Shadow
Slider

1972ء میں شائع شدہ انصاراللہ پاکستان کی 222صفحات پر مشتمل اس کتاب میں اسلام اور احمدیت کی دینی تعلیم کو اختصار کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ ان میں جن موضوعات کا انتخاب کیا گیا ہے ان کو درج ذیل پانچ ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے۔
۱۔ عقائد اور عبادات
۲۔ احادیث
۳۔ بعض اہم مسائل جیسے مسئلہ وفاتِ عیسیٰ یا مسئلہ ختم نبوت وغیرہ
۴۔ رسوم و بدعات مثلاً سالگرہ، جہیز، قُل وغیرہ
۵۔ تاریخ اسلام و احمدیت ( سیرت النبی ﷺ، حضرت مسیح موعودؑ ، خلفاء)

click image to read the book

Shadow
Slider

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو جب خدا تعالیٰ کی طرف سے بیعت لینے کا اذن ہوا تو آپ نے بیعت کرنے والوں کے لئے اشتہار تکمیل تبلیغ 12جنوری 1889ء میں دس شرائطِ بیعت مقرر فرمائیں۔ ہر وہ شخص جو حضور علیہ السلام کے سلسلہ بیعت میں شامل ہوتا ہے، ان شرائط پر عمل کر نے کا عہد کرتا ہے۔ ان شرائط کو تفصیل سے جاننااور ان پر عمل کرنے کی کوشش کرنا ہم سب کے لئے بے حد ضروری ہے۔ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ہماری راہنمائی اورآسانی کے لئے مختلف خطابات اور خطباتِ جمعہ میں (27 جولائی تا 19ستمبر 2003ء ) قرآن کریم، احادیثِ نبویہ ﷺ اور سیّدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کی روشنی میں ان شرائط بیعت کی نہایت عمدہ رنگ میں تفصیل فرمائی ہے۔ ان خطبات کو برطانیہ سے کتابی صورت میں بعنوان ’’شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں‘‘ شائع کیا گیا ہے جو کہ 193 صفحات پر مشتمل ہے۔ اس کتاب کا جرمن ترجمہ بھی شائع ہو چکا ہے۔

click image to read the book

Shadow
Slider

مکرم اکبر شاہ خان نجیب آبادیؓ نے اپنی اس تصنیف میں حضرت الحاج مولوی نورالدین بھیروی خلیفۃ المسیح الاوّل رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حالات زندگی انہی کے الفاظ میں درج کئے ہیں۔ آپؓ کی زندگی کا ایک ایک لمحہ اور واقعہ مومن کی روح کو تازہ کرتا ہے۔ 310صفحات پر مشتمل اس کتاب میں حضرت خلیفۃ المسیح الاوّلؓ کی زندگی کا زندہ نقشہ کھینچ کر رکھ دیا ہے۔ آپؓ کے حالات زندگی ایسے دلچسپ انداز میں درج کئے ہیں کہ دل یہی چاہتا ہے کہ آخر تک پڑھتے چلے جائیں۔ حضرت خلیفۃ المسیح الاوّلؓ کی مبارک زندگی کے بارہ میں علم حاصل کرنے کے لئے یہ ایک اہم کتاب ہے۔

click image to read the book

Shadow
Slider

یہ کتاب حضرت مصلح موعودؓ کی جلسہ سالانہ 1925ء کی دو تقاریر پر مشتمل ہے جن میں بہت سادہ زبان میں لیکن بہت گہرائی کے ساتھ اخلاق کے موضوع پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ یعنی اعلیٰ اخلاق کا خیال کیسے رکھا جا سکتا ہے، بااخلاق کون ہوتا ہے اور اخلاق کی اصلاح کس طرح کی جا سکتی ہے۔ اس میں اس سوال کا تفصیل سے جواب دیا گیا ہے کہ وہ کون سے ذرائع ہیں جن پر عمل کر کے انسان گناہوں سے پاک ہو جائے اور نفس میں نیکیاں پیدا ہو جائیں۔ اس کے علاوہ حضرت مصلح موعودؓ نے بدی اور گناہ کی باریکیاں اور اقسام بتائی ہیں اور گناہ آلود حالتوں کی نشان دہی کی ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ حضرت مصلح موعودؓ نے نیکی کی اقسام اور بچوں کی تربیت کے طریق بھی سمجھائے ہیں۔ والدین اور بڑے واقفینِ نو کے لئے یہ کتاب بہت سے سوالوں کے جواب فراہم کرتی ہے۔ یہ تقاریر فضل عمر فاؤنڈیشن نے 105 صفحات پر مشتمل کتابچے کی صورت میں شائع کیں۔

click image to read the book

Shadow
Slider

اس مختصر سے کتابچے میں جو کہ صرف 57 صفحات پر مشتمل ہے چھوٹے چھوٹے اور سادے فقروں میں اسلامی اوامر اور نواہی کو اس طرح بیان کیا گیا ہے کہ معمولی اردو سمجھنے والا بھی اسلامی زندگی کے احکام دربارہ حفظانِ صحت، تہذیب و تمدّن، مالی معاملات ومعاہدات، علم، اخلاقیات، مذہب و دینیات اور اسلامی جنسی معاملات کو سمجھ سکے۔ یہ کتاب نہ تو فقہ کی دیگر کتب کی طرح مشکل ہے اور نہ ہی احکام کا فلسفہ بیان کیاگیا ہے بلکہ صرف سرسری بیان ہے جو کہ اگرچہ حوالوں کے بغیر ہے لیکن مستند ہے۔ اس میں زیادہ تر نوجوانوں اور بچوں کا خیال رکھا گیا ہے مگر بڑے بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس کتاب میں طرزِ خطاب نئی قسم کا ہے یعنی تُو کا محاورہ استعمال کیا گیا ہے جو محض محبت اور خیر خواہی کا اظہار ہے۔ حضرت ڈاکٹر صاحبؓ نے بہت آسان اور مختصر فقروں میں اسلام کے تقریباً 1200 احکامات درج فرمائے ہیں جو اس قدر آسان ہیں کہ بچوں کو فوری یاد ہو جاتے ہیں۔

click image to read the book

Shadow
Slider

لجنہ اماء اللہ کراچی نے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے بہت ہی سادہ اور آسان زبان میں صرف بتیس صفحات پر مشتمل یہ مختصر کتابچہ سیرت النبوی ﷺ کے موضوع پر تحریر کیاہے۔ اس میں آنحضرت ﷺ کے بچپن کے بہت سے ایسے واقعات بیان کئے گئے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ کس طرح خداتعالیٰ نے آپکی خاص حفاظت فرمائی اور آپ ﷺ کس طرح عرب میں پھیلی ہوئی مشرکانہ عادتوں اور فضولیات سے بچتے رہے۔
واقفین نو بچوں کو اس کتاب کا مطالعہ ضرور کرنا چاہیئے تا کہ ان کے دلوں میں بچپن ہی سے حضرت محمد ﷺ کی محبت کا جذبہ جاگزیں ہو جائے اور وہ اپنے آقا ﷺ کی ذات و اخلاق سے متاثر ہو کر اپنی زندگیوں کو سنوارنے کی کوشش کریں۔ دعا کے معجزانہ اثرات کا مشاہدہ کریں اور خدا کے ہوکر جینے، اس کی خاطر جانی و مالی قربانیوں کے ثمرات کا اندازہ ہو اور حصول رضائے الہٰی کے لئے کوشاں رہیں۔

click image to read the book

Shadow
Slider

اس 93صفحات پر مشتمل کتاب میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے بیان فرمودہ سبق آموز واقعات کو تربیت کی غرض سے اکٹھا کیا گیا ہے۔
خدا تعالیٰ نے حضرت مصلح موعودؓ کو قوت بیان کا غیر معمولی ملکہ عطا فرمایا تھا۔ گھنٹوں آپ تقریر فرماتے لیکن مجال ہے کہ سننے والا اکتائے یا تھکن کا اظہار کرے۔ مشکل سے مشکل مضمون کو بہت سادگی اور سلاست سے بیان کرنا آپؓ کی خوبی تھی۔ آپ کا بیان ایسا تھا کہ دوران تقریر کوئی لطیفہ، چٹکلہ یا تاریخی واقعہ بیان فرماتے جس سے نہ صرف سننے والے کی دلچسپی بڑھ جاتی بلکہ زیر بحث مضمون سامعین کی ذہنی سطح کے قریب تر ہو کر بہت آسانی سے واضح ہو جاتا۔ اس کتاب میں ایسے ہی 41 واقعات کو تقاریر سے الگ کر کے پیش کیا گیا ہے۔

click image to read the book

Shadow
Slider

لجنہ اماء اللہ کراچی نے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے بہت ہی سادہ زبان اور مکالمے کی صورت میں مختصر کتابچے تحریر کئے ہیں۔ یہ رسالہ ’’کونپل‘‘ 5سال تک کے بچوں کے لئے ہے جو صرف 15 صفحات پر مشتمل ہے۔ یہ ایک ماں اور بچے کے آپس میں مکالمے کی صورت میں ہے جیسے کہ گھروں میں ماں اور بچے آپس میں باتیں کر رہے ہوں۔ اس کتابچے کو سنتے ہوئے بچے کو محسوس ہی نہیں ہوتا کہ اسے نصاب سکھایا جارہا ہے۔ اس کتابچے میں توحید، رسالت، نماز ، احادیث، دعائیں، احمدیت، نظمیں اور مختلف آداب شامل کئے گئے ہیں۔ 5سال سے کم عمر کے بچوں کے والدین کے لئے ضروری ہے کہ اس کے استعمال سے بچوں کو اسلامی و جماعتی تعلیمات سے آگاہ کریں۔

click image to read the book

Shadow
Slider

لجنہ اماء اللہ کراچی کے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے نصاب کے سلسلے کا یہ دوسرا رسالہ ’’غنچہ‘‘ 5سال سے 7سال تک کے بچوں کے لئے ہے جو 72 صفحات پر مشتمل ہے۔ یہ بھی ایک ماں اور بچے کے آپس میں مکالمے کی صورت میں ہے۔ اس کتابچے میں ارکان ایمان، رسالت، نماز ،قرآن، احادیث، دعائیں،تاریخ اسلام، تاریخ احمدیت،اور مختلف نظمیں شامل کی گئی ہیں۔

click image to read the book

Shadow
Slider

لجنہ اماء اللہ کراچی کے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے نصاب کے سلسلے کا یہ تیسرا رسالہ ’’گُل‘‘ 7سال سے 10سال تک کے بچوں کے لئے ہے جو 100 صفحات پر مشتمل ہے۔ ایک ماں اور بچے کے آپس میں مکالمے کی صورت میں اس کتابچے میں توحید، رسالت، قصیدہ ،قرآن کریم مع لفظی ترجمہ نصف پارہ، نماز، احادیث، دعائیں،حضرت خاتم النبین ﷺ، ظہور امام مہدیؑ ، خلفاء راشدین، خلفاء حضرت مسیح موعودؑ اور مختلف نظمیں شامل کی گئی ہیں۔ ان کتب سے بچوں کو بڑی آسانی سے نصاب سیکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

click image to read the book

Shadow
Slider

لجنہ اماء اللہ کراچی کے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے نصاب کے سلسلے کا یہ چوتھا رسالہ ’’گُلدستہ‘‘ 10سال سے 13سال تک کے بچوں کے لئے ہے جو 123 صفحات پر مشتمل ہے۔ ایک ماں اور بچے کے آپس میں مکالمے کی صورت میں اس کتابچے میں توحید، رسالت، قصیدہ ،قرآن کریم مع لفظی ترجمہ (پہلا پارہ کا آخری نصف حصہ)، نماز، احادیث، دعائیں،حضرت خاتم النبین ﷺ، ظہور امام مہدیؑ ، خلفاء راشدین، خلفاء حضرت مسیح موعودؑ اور مختلف نظمیں شامل کی گئی ہیں۔ ان کتب سے بچوں کو بڑی آسانی سے نصاب سیکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

click image to read the book

Shadow
Slider

حکایاتِ شیریں کا یہ مجموعہ جو 40 صفحات اور 38 مختلف واقعات پر مشتمل ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ان مبارک ملفوظات سے ماخوذ ہے جو حضورؑ وقتاً فوقتاً اپنی روح پرور مجالس میں بیان فرمایا کرتے تھے۔ یہ پُرحکمت اور سبق آموز واقعات شستہ اور سادہ زبان میں انتہائی دلنشین انداز میں بیان ہوئے ہیں اور ان کا مطالعہ بچوں بڑوں سب کے لئے یکساں طور پر مفید ہے۔ یہ دلچسپ واقعات اصلاحِ نفس کے لئے بہت مؤثر ثابت ہوئے ہیں اور پڑھنے والے کے دل میں حضورؑ کے اصل ملفوظات پڑھنے کی تحریک پیدا ہوتی ہے۔

click image to read the book

Shadow
Slider

حکایاتِ شیریں کا یہ مجموعہ جو 40 صفحات اور 38 مختلف واقعات پر مشتمل ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ان مبارک ملفوظات سے ماخوذ ہے جو حضورؑ وقتاً فوقتاً اپنی روح پرور مجالس میں بیان فرمایا کرتے تھے۔ یہ پُرحکمت اور سبق آموز واقعات شستہ اور سادہ زبان میں انتہائی دلنشین انداز میں بیان ہوئے ہیں اور ان کا مطالعہ بچوں بڑوں سب کے لئے یکساں طور پر مفید ہے۔ یہ دلچسپ واقعات اصلاحِ نفس کے لئے بہت مؤثر ثابت ہوئے ہیں اور پڑھنے والے کے دل میں حضورؑ کے اصل ملفوظات پڑھنے کی تحریک پیدا ہوتی ہے۔