Alfazl Khutbaat

 حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطبۂ جمعہ برموضوععہدیداران 

 Friday Sermons of Hadhrat Khalifatul Massih atba on the topic of office bearers

 

PDF   امانت  کا مفہوم بہت وسیع ہے۔ ہر پہلو سے اس کی ادائیگی ضروری ہے۔ اللہ تعالیٰ حکم دیتا ہے کہ تم امانتیں ان کے حقداروں کے سپرد کرو۔ امانت کے مضمون کو جس قدر سمجھیں گے اسی قدر تقویٰ کے اعلیٰ معیار قائم ہوں گے۔   (خطبۂ جمعہ فرمودہ بمقام بیت الفتوح ۔لندن، یوکے)08.08.2003
   
PDF جماعت احمدیہ کا نظام ہر احمدی کو پیار و محبت کی لڑی میں پرو کر رکھتا ہے۔ جماعت احمدیہ  میں عہدیدار اس تصور سے بنائے جاتے ہیں کہ قوم کا سردار قوم کا خادم ہے۔ کارکنان اور عہدیداران کو نہایت اہم اور پر حکمت نصائح اور ان کی ذمہ داریوں کی تفاصیل۔  (خطبۂ جمعہ فرمودہ بمقام بیت الفتوح ۔لندن، یوکے)05.12.2003 
   
PDF جماعتی عہدیدار بھی اور ذیلی تنظیموں کے عہدیدار بھی اپنے رویوں میں ایک تبدیلی پیدا کریں ۔ لوگوں سے پیار اور محبت کا سلوک کیا کریں۔ افراد جماعت بھی عہدیداران کے ساتھ ادب اور احترام اور کامل اطاعت و فرمانبرداری کا تعلق قائم کریں۔ عہدیداران کے انتخاب اور عہدیداران اور افراد جماعت کے حقوق و فرائض سے متعلق قرآن مجید اور احادیث نبویہ کے حوالہ سے گرانقدر نصائح۔ (خطبۂ جمعہ فرمودہ بمقام بیت السلام ۔ پیرس، فرانس) 31.12.2004
   
 PDF   نظام خلافت کے بعد نظام شوریٰ کا ایک تقدس ہے۔ پس اس اعزاز کو تفاخر کا ذریعہ نہ سمجھیں۔ بلکہ یہ ایک ذمہ داری ہے اور بہت بڑی ذمہ داری ہے۔  مجلس مشاورت کے حوالہ سے نمائندگان ، عہدیداران اور افرادِ جماعت کو نہایت اہم نصائح ( خطبۂ جمعہ فرمودہ بمقام بیت الفتوح۔ لندن، یوکے)    24.03.2006
   
 PDF   امراء اور مرکزی عہدیداران اگر چاہتے ہیں کہ جماعت کے تعاون اور اطاعت کے معیار بڑھیں تو خود خلیفۂ وقت کے فیصلوں کی تعمیل اس طرح کریں جس طرح دل کی دھڑکن کے ساتھ نبض چلتی ہے۔  ہر عہدیدار اپنے سے بالا عہدیدار کی اطاعت کرے۔ ہر احمدی ہر عہدیدار کی اطاعت کرے۔ مربیان کی بہت بڑی ذمہ داری ہے کہ جماعت میں اطاعت کی روح پیدا کریں۔  ( خطبہ جمعہ فرمودہ بمقام منہائیم ، جرمنی) 09.06.2006
   
PDF یہ جماعتی انتخابات کا سال ہے۔ جماعت کا کام ہے کہ ایسے عہدیداران کو منتخب کریں جو اس کے اہل ہوں۔ اسی طرح خلیفۂ وقت کی نمائندگی میں عہدیداران کی بھی بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ ان کا فرض ہے کہ حقیقی رنگ میں انصاف کو قائم رکھتے ہوئے اس نمائندگی کا حق ادا کرنے کی کوشش کریں جو آپ کے سپرد کی گئی ہے۔  (خطبۂ جمعہ فرمودہ بمقام بیت الفتوح ۔لندن، یوکے) 06.04.2007
   
PDFجماعتی عہدے دنیاوی مقاصد کے لئے نہیں ہوتے۔ بلکہ اس جذبے کے تحت ہونے چاہیئیں کہ ہم نے ایک پوزیشن میں آ کر پہلے سے بڑھ کر افرادِ جماعت کی خدمت کرنی ہے۔اور ان کی ہمدردی کرنی ہے اور انکی بہتری کی راہیں تلاش کرنی ہیں۔ اور انہیں اپنے ساتھ لے کر چلنا ہے  تا کہ جماعت کے مضبوط بندھن قائم ہوں۔ اور جماعت کی ترقی کی رفتار تیز سے تیز تر ہو۔( خطبۂ جمعہ فرمودہ بمقام کالسروئے جرمنی) 01.06.2012
   
PDFدین کو دنیا پر مقدم کرنے کا جو عہد کیا ہے سب سے زیادہ اس کی پابندی عہدیداران کو کرنی چاہیئے، چاہے وہ کسی بھی سطح کے عہدیدار ہوں۔ جب تک تقویٰ کے معیار اونچے نہیں ہوں گے اس وقت تک اپنی امانتوں اور عہدوں کا حق ادا نہیں ہو سکتا ۔   ( خطبۂ جمعہ فرمودہ بمقام بیت الفتوح۔ لندن، یوکے)12.04.2013
   
PDF جماعت اتنی وسعت اختیار کر چکی ہے کہ خلیفہ وقت کا ہر جگہ پہنچنا اور ہر معاملے کو براہ راست ہاتھ میں لینا ممکن نہیں ہے۔ تو جو کارکن اور عہدیدار مقرر کئے گئے ہیں اگر وہ خدا تعالیٰ کا خوف رکھتے ہوئے اور تقویٰ سے کام لیتے ہوئے فیصلہ نہیں کریں گے ، اپنے کام سر انجام نہیں دیں گے تو وہ خلیفۂ وقت کو بھی بدنام کر رہے ہوں گے اور خدا تعالیٰ کے آگے خود بھی گنہگار بن رہے ہونگے اور خلیفۂ وقت کو بھی گنہگار بنا رہے ہونگے۔ ( خطبۂ جمعہ فرمودہ بمقام بیت النور ۔ کیلگری، کینیڈا)24.05.2013
   
PDF    ہر عہدیدار کو یہ بات جان لینی چاہیئے کہ جماعت میں بنیادی طور پر ہر عہدہ ایک امانت ہے۔ تمام عہدیداران کو کوشش کرنی چاہیئے کہ وہ اس امانت کا حق ادا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں جو ان کے سپرد کی گئی ہے اور امانت کا حق ادا کرنے کا طریق یہ ہوتا ہے کہ جو بھی ذمہ داری آپ کو سونپی گئی ہے اسے اپنے پورے دل اور پوری جان، نیک نیتی ، انتہائی درجہ کی ایمانداری اور متانت سے پورا کرنے کی کوشش کریں۔  ( خطاب برموقع شوریٰ جماعت احمدیہ یوکے 2014)16.06.2013
   
PDF جو جماعتی نظام ہے، سیکریٹریان، مبلغین اور ذیلی تنظیمیں سب کا کام ہے کہ خلافت سے ہر فرد کا ذاتی تعلق پیدا کروانے کی کوشش کریں۔ دلوں میں خلافت سے تعلق اور وفا کو جو پہلے ہی ہے، اجاگر کرنے کی کوشش کریں۔ مختلف تربیتی اور انتظامی امور سے متعلق امراء جماعت، مبلغین، عہدیداران اور افراد جماعت کو نہایت اہم تاکیدی نصائح۔ (خطبۂ جمعہ فرمودہ بمقام بیت الفتوح۔ لندن ، یوکے)16.08.2013